Home اہم خبریںپنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تین ماہ کی چھٹیوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تین ماہ کی چھٹیوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

by Admin
0 comments
فوٹو: فائل

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تین ماہ کی چھٹیاں دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ 

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جسٹس خالد اسحاق اس درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں پنجاب حکومت، محکمہ اسکولز ایجوکیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تین ماہ کی موسم گرما کی تعیطلات کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر 120 دن کا رہ گیا ہے۔ امریکا، انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں تعلیمی سال 230 دن کا ہے، تین ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوگی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 6 سے 8 ہفتے کرنے کا حکم دے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00