Home اہم خبریںامریکا، مسجد میں فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک

امریکا، مسجد میں فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مسجد کا محافظ بھی شامل ہے، حملے میں دونوں مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ حملہ آور کمسن تھے، پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

سین ڈیاگو کی جس مسجد میں فائرنگ کی گئی ہے وہ علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے، نہ صرف یہاں پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں بلکہ سیمینار اور دیگر مذہبی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں اور الراشد اسکول بھی اسی مرکز میں قائم ہے۔

مسجد انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ سے محافظ مارا گیا ہے تاہم اسکی شناخت ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔ مسجد کے پیش امام طحہ حسنی نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے بچے محفوظ رہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00