Home اہم خبریںپیرآباد میں نجی بینک میں ڈکیتی، مسلح ملزمان 50 لاکھ سے زائد لوٹ کر فرار

پیرآباد میں نجی بینک میں ڈکیتی، مسلح ملزمان 50 لاکھ سے زائد لوٹ کر فرار

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پیرآباد منگھو پیرروڈ پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی پڑ گئی، مسلح ملزمان 50 سے 60 لاکھ روپے کیش کاؤنٹر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح ملزمان بینک میں موجود سیف روم کی جانب نہیں گئے اور نہ ہی بینک میں موجود شہریوں سے لوٹ مار کی۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق واردات کے بعد ملزمان بینک کا دروازہ لاک کرکے فرار ہوئے، مزید شواہد حاصل اور بیانات ریکارڈ کیےجارہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق 3 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے جبکہ واردات کے دوران 2 ملزمان باہر موجود رہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گارڈ سے اسلحہ چھیننے کے بعد بینک کاؤنٹر سے نقدی لوٹی اوز بینک کا ڈی وی آر بھی لے گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00