Home اہم خبریںپی ایس ایل 11 فائنل دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی قطاریں

پی ایس ایل 11 فائنل دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی قطاریں

by Admin
0 comments

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہیں بلکہ نامور گلوکاروں کی پرفارمنس سے بھی لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کا فائنل آج لاہور میں ہوگا، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں ٹاکرے کے لیے تیار ہیں۔

فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی ہے کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جو پاکستانی روپے میں 14کروڑ روپے بنتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رنرز اپ کو 2 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے کوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالرز کی رقم ملے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00