Home اہم خبریںچلتے طیارے سے مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی

چلتے طیارے سے مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی

by Admin
0 comments

فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر نے  چلتے طیارے سے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ آپریشنز متاثر ہوگئے۔

شارجہ سے واپس آنیوالی غیر ملکی پرواز میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک مسافر نے لینڈنگ کے فوراً بعد ٹیکسی کرتے ہوئے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگا دی۔

طیارہ رن وے سے نکل کر ٹیکسی وے پر آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا تھا کہ اچانک پیش آنے والے اس واقعے سے دیگر مسافروں میں شدید گھبراہٹ پھیل گئی جبکہ فوری طور پر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ اس وقت مکمل طور پر رکا نہیں تھا جب مذکورہ مسافر نے دروازہ کھول کر چھلانگ لگائی۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی طیارے کو کوئی نقصان پہنچا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر سفر کے دوران طبیعت خراب ہونے کی شکایت کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اسے متلی محسوس ہو رہی تھی اور وہ دورانِ پرواز 2 مرتبہ قے بھی کر چکا تھا، جس کے باعث اس کے اس غیر معمولی اقدام کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پائلٹ نے فوری طور پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور مسافر کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں اسے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس واقعے کے باعث ایئرپورٹ آپریشنز بھی متاثر ہوئے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر مرکزی رن وے کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا اور پروازوں کو متبادل رن وے پر منتقل کیا گیا۔

حکام نے اس سنگین سیکیورٹی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00