Home اہم خبریںچھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کی 6، 6 بار سزائے موت برقرار

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کی 6، 6 بار سزائے موت برقرار

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3 ملزمان کی 6، 6 بار سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ذاتی دشمنی کے مقدمات کا چھوٹو گینگ جیسے سنگین جرائم سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 2016ء میں راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس اہلکاروں کے قتل، اغواء اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، گینگ نے 24 پولیس اہلکاروں کو اغواء کیا جبکہ 6 اہلکاروں کو قتل اور 7 کو زخمی کیا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروانے کے لیے پاک فوج کو طلب کرنا پڑا تھا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ گینگ اپنے علاقے میں ’بادشاہ‘ بن چکا تھا اور اس کی کارروائیوں کے باعث پولیس اسٹیشن تک بند کرنا پڑے۔

ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی اہلکار کو شدید نقصان نہیں پہنچا تاہم عدالت نے اس مؤقف کو مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے 22 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں جن میں سے 20 کو سزائے موت اور 2 کم عمر ملزمان کو عمر قید دی گئی تھی۔

ہائی کورٹ نے کچھ ملزمان کو بری اور دیگر کی سزائیں کم کی تھیں تاہم سپریم کورٹ نے مرکزی ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی جبکہ دیگر کی عمر قید کی سزائیں بھی برقرار رکھی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00