Home اہم خبریںپولیس نے منشیات فروش پنکی کو تحویل میں لے لیا

پولیس نے منشیات فروش پنکی کو تحویل میں لے لیا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

کراچی پولیس نے سینٹرل جیل سے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو تحویل میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمہ کو ڈسٹرکٹ سٹی تھانے میں درج مقدمے میں تحویل میں لیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی پولیس کو منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ استدعا کی گئی تھی، انمول عرف پنکی پر ماضی کے مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔

گارڈن کے علاقے میں پولیس اور سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے 1 پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور مواد برآمد کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00