Home اہم خبریںکرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان کا کرائے دار کی بیوی و کمسن بیٹی کیساتھ زیادتی کا انکشاف

کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان کا کرائے دار کی بیوی و کمسن بیٹی کیساتھ زیادتی کا انکشاف

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست گجرات سے ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کرائے دار کے صرف 2,000 روپے ماہانہ کرایہ ادا نہ کر پانے پر مالک مکان نے اس کی بیوی اور کمسن بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق گجرات کے علاقے سرینڈر نگر سے ہے، تقریباً 6 ماہ قبل ہی روزگار کی تلاش میں متاثرہ خاندان موربی منتقل ہوا تھا۔

خاندان نے 2,000 روپے ماہانہ کرایے پر مکان حاصل کیا تاہم شدید مالی مشکلات کے باعث 4 ماہ کا کرایہ ادا نہ کیا جا سکا، نتیجے میں مالک مکان نے ایک سے زائد بار کرائے دار کی بیوی اور نابالغ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ خاتون کی والدہ کو معاملے کی اطلاع ملی جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے الزام لگایا ہے کہ کرائے دار نے بقایا کرایہ معاف کروانے کے بدلے اسے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اجازت دی تھی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون ’پوکسو ایکٹ‘ سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر اور بچی کے والد اور مالک مکان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00