Home اہم خبریںپاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی: وزیرِ خزانہ

پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی: وزیرِ خزانہ

by Admin
0 comments
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پانڈا بانڈ کا اجراء پاکستان اور چین کے مالیاتی تعاون کا نیا باب ہے، پاکستان کو پہلی بار چین کی مقامی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈ کا اجراء پاکستان کی معاشی ساکھ پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، جس سے پاکستان اور چین کے مالیاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایک چوتھائی تجارت آر ایم بی اور یوآن میں ہو رہی ہے، پانڈا بانڈ کا اجراء آر ایم بی کی عالمی سطح پر پزیرائی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں کاروباری تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ دی جا رہی ہے، پاکستان اور چین کی اقتصادی ترجیحات ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

وزیرِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتِ حال کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00