Home اہم خبریںکوکین استعمال، نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر پر 2 سالہ پابندی عائد

کوکین استعمال، نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر پر 2 سالہ پابندی عائد

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر پر کوکین کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی لگ گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ بریسویل نے گزشتہ برس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں کوکین کا استعمال کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر کا 25 ستمبر کو ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بریسویل نے بھی کوکین کے استعمال کا اعتراف کیا، وہ ایونٹ میں ایسیکش کی نمائندگی کر رہے تھے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود منشیات کا ٹیسٹ مثبت آنے پر بریسویل پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بریسویل نے کوکین استعمال پر بطور سزا 2 سالہ پابندی کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ ایسیکس کاؤنٹی کو کوئی سزا نہیں ہوگی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابقہ فاسٹ بولر 2024ء میں بھی کوکین کے استعمال کی وجہ سے ایک ماہ پابندی کا شکار ہوئے تھے۔

بریسویل نے 2011ء میں بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو کیا، انہوں نے 69 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 2025ء میں ہرطرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00