Home اہم خبریںگجراتی لوک گلوکار پر نوٹوں کی بارش، گاتے گاتے پیسوں میں دب گئے

گجراتی لوک گلوکار پر نوٹوں کی بارش، گاتے گاتے پیسوں میں دب گئے

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست گجرات کے ایک لوک گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں عقیدت مندوں کو ان پر لاکھوں روپے نچھاور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں منعقدہ روایتی ڈائرو پروگرام کے دوران بھجن گلوکار گوپال سادھو پرفارم کر رہے تھے کہ اسی دوران حاضرین نے ان پر کرنسی نوٹوں کی بارش شروع کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ہارمونیم بجاتے ہوئے مسلسل گاتے رہے جبکہ لوگ ان پر نوٹوں سے بھرے تھیلے اور گڈیاں ڈالتے رہے، ایک موقع پر نوٹوں کا ڈھیر اتنا بڑھ گیا کہ گلوکار تقریباً اس کے نیچے دب گئے۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ اتنی بڑی رقم نچھاور ہونے کے باوجود گوپال سادھو نے بغیر رکے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اسے کہتے ہیں اصل ورک فرام ہوم بس بیٹھے بیٹھے نوٹوں کی بارش میں نہاتے رہو۔

دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ امید ہے کہ وہ صحیح طریقے سے سانس لے پا رہے ہوں گے، کیونکہ لوگ مسلسل ان پر نوٹ ڈال رہے ہیں اور وہ گانا بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کچھ صارفین نے اس رقم کو فلاحی کاموں میں استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ امید ہے کہ اس رقم کا کچھ حصہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے بھی استعمال ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00