Home اہم خبریںگوگل کی اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری

گوگل کی اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری

by Admin
0 comments

جدیدیت کا میدان وسیع کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کمپنیز نت نئی چیزیں تیار کررہی ہیں۔ اس ضمن میں ٹیکنالوجی گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے چشمہ متعارف کرنے کی تیاری کررہی ہے، جس سے کمپنی کا اے آئی اسسٹنٹ جیمینائی براہ راست لوگوں کے چہرے پر آجائے گا۔

گوگل کے مطابق کمپنی دو مختلف اقسام کے اے آئی گلاسز پر کام کر رہی ہے جن کو معمول کے چشموں یا سن گلاسز کی طرح پورا دن پہننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پہلے ان میں ایسے اے آئی گلاسز ہیں جو اسکرین فری اسسٹنس کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو بلٹ اِن اسپیکر، مائیکروفونز اور کیمرا استعمال کرتے ہیں، تاکہ صارف جیمینائی کے ساتھ قدرتی طریقے سے چیٹ کر سکے، تصاویر لے سکے اور مدد حاصل کر سکے۔

علاوہ ازیں ڈسپلے اے آئی گلاسز ہیں جن میں ایک اِن-لینس ڈسپلے شامل کیا گیا ہے، تاکہ صارف مددگار معلومات نجی طور پر ضرورت کے وقت دکھ سکے، جیسے کہ سمت کا رخ یا ترجمے کے کیپشن وغیرہ۔ پہلے گلاسز کی لانچ آئندہ برس کے ابتداء میں متوقع ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00