Home اہم خبریںہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہے، حنین شاہ

ہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہے، حنین شاہ

by Admin
0 comments

حیدرآباد کنگز کے حنین شاہ نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یقین تھا کہ اپنے پلان پر عمل کروں گا، اللّٰہ نے عزت دی ہے، میرا کمال نہیں تھا۔

حنین شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پی ایس ایل کے چھ، سات ماہ بہت محنت کی ہے انجری سے واپس آیا مشکل وقت تھا، محنت کی، پی ایس ایل کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔

حنین شان نے بتایا کہ نسیم شاہ نے میرے اس دور میں بہت مدد کی، ساتھ ہی پریشر اور چیلنج سے نمٹنے کا بتایا، اس کا نسیم شاہ کو کریڈٹ دوں گا۔

میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چھ رنز بچانے کے لئے زیادہ گفتگو نہیں کی، اللّٰہ پر یقین تھا چھ یارکرز کا ٹارگٹ تھا اسی کے مطابق فیلڈنگ سیٹ کی۔

حنین شاہ نے کہا کہ کراؤڈ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، ہمیشہ کراؤڈ سے حوصلہ ملتا ہے اور مجھے بھی حوصلہ ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوچ نے ہمیشہ بتایا کہ بولنگ جیسی بھی کریں مائنڈ کو کلیئر رکھیں یہی میں نے بھی کیا۔

حنین شاہ کا کہنا تھا کہ فائنل میں خود کو مارک کرنا ہے کہ ہم نے بس اچھا کرنا ہے، ہمارے سارے کھلاڑی میچ ونر ہیں، ہم سب اچھا کر رہے ہیں اور آگے بھی اچھا کرنا ہے اور فائنل کے لیے سادہ چیزیں رکھیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00