Home اہم خبریںکراچی کو حق دینے کے لیے پہلا قدم رکھ دیا گیا ہے ، خالد مقبول صدیقی

کراچی کو حق دینے کے لیے پہلا قدم رکھ دیا گیا ہے ، خالد مقبول صدیقی

by Admin
0 comments

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی : فائل فوٹو 

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو حق دینے کے لیے پہلا قدم رکھ دیا گیا ہے، جلد وزیراعظم بھی دانش اسکول کا افتتاح کرنے آئیں گے، نظریہ پاکستان آپ کو اورنگی کی گلیوں میں آج بھی زندہ ملے گا۔

خالد مقبول صدیقی  نے دانش اسکول پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کرنے کے دوران کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں تعلیم کا سب سے زیادہ شوق اور ضرورت موجود ہے۔ 

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس علاقے کے لوگوں نے پاکستان کےلیے 2 بار ہجرت کی ہے، نظریہ پاکستان آپ کو اورنگی کی گلیوں میں آج بھی زندہ ملے گا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی امین الحق کا کہنا تھا کہ آج اورنگی ٹاؤن کے لوگوں کا دیرینہ خواب پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے، 3 ارب کی لاگت سے بننے والے اس اسکول میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دی جائے گی۔ 

خالد مقبول  نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی کابینہ اور میئر کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00