Home اہم خبریں1 ملین یورپین افراد کے اسرائیل سے تجارتی معاہدے کے خاتمے کیلئے دستخط

1 ملین یورپین افراد کے اسرائیل سے تجارتی معاہدے کے خاتمے کیلئے دستخط

by Admin
0 comments
—جنگ فوٹو

دی یورپین سٹیزن انیشی ایٹیو کے تحت یورپین یونین کے ایک ملین سے زائد افراد نے اسرائیل کے ساتھ یورپ کے تجارتی معاہدے کے خاتمے کے لیے دستخط کر دیے۔

دستخط کی یہ اپیل یورپین پارلیمنٹ میں موجود لیفٹ الائنس کے علاوہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بے شمار بین الاقوامی تنظیموں نے مل کر کی تھی۔

واضح رہے کہ ’یورپین سٹیزن انیشی ایٹیو ( ECI) ‘ ایک ایسا جمہوری ٹول ہے جو یورپین شہریوں کو یورپین کمیشن سے ان علاقوں میں نئے قوانین یا پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرنے کی اجازت دیتا ہے جہاں ای-یو کا دائرہ اختیار ہو۔ 

اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک سال کے اندر اندر یورپین یونین کے 7 مختلف ممالک کے 10 لاکھ افراد اس مطالبے کی حمایت میں دستخط کریں، اسی چیز کو بنیاد بنا کر گزشتہ سال اکتوبر میں یورپی سٹیزن انیشی ایٹو (ECI) کا آغاز یورپی پارلیمنٹ میں موجود بائیں بازو کے اتحاد (ELA) نے سول سوسائٹی کی تنظیموں اور فلسطینی حامی تحریکوں کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ 

اس مہم کے منتظمین مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے 1.5 ملین دستخطوں تک پہنچنا چاہتے ہیں، اس کے بعد قومی حکام کے پاس دستخطوں کی تصدیق کے لیے 3 ماہ کا وقت ہو گا جس کے بعد اس اقدام کو باضابطہ طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

یورپی یونین کے قوانین کے تحت، یورپی کمیشن اور یورپی پارلیمنٹ کو اب درخواست کا ہر صورت جائزہ لینا ہے۔

اس مہم کے آغاز کے ساتھ دیے گئے متن کے مطابق اسرائیل شہریوں کے قتل اور زخمی ہونے، بڑے پیمانے پر آبادی کی نقل مکانی اور غزہ میں اسپتالوں اور طبی سہولتوں کی منظم تباہی کا ذمے دار ہے۔ 

اس میں اسرائیل کی بین الاقوامی قانون کے تحت متعدد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور نسل کشی کے جرم کو روکنے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کے مطابق ناکامی کو بھی اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو معطل کرنے کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00