Home اہم خبریں7 فٹ لمبا مگرمچھ شاہراہ عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا

7 فٹ لمبا مگرمچھ شاہراہ عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 7 فٹ لمبے مگرمچھ کو مصروف شاہراہ عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ کر اس کے ماحول میں منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ فلوریڈا کے ہلز بورو کاؤنٹی میں شیرف (پولیس) کے اہلکاروں نے اس لمبے مگرمچھ کو اس وقت قابو کیا جب وہ ایک مصروف ہائی وے عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کاؤنٹی شیرف آفس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جب مگرمچھ کو نارتھ ڈیل میبری ہائی وے پار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تو اہلکار ایک لائسنس یافتہ ٹریپر کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

پوسٹ میں پرمزاح انداز میں بتایا گیا کہ جب آپ کا ’ملزم‘ 7 فٹ لمبا ہو اور اس کے پاس 80 انتہائی تیز دانت ہوں تو آپ بیک اپ بلاتے ہیں۔ 

شیرف آفس کے مطابق مگرمچھ کی سڑک پار کرنے کی کوشش کو محفوظ طریقے سے روک کر اسے آبی و جنگلی ماحول میں منتقل کر دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00