Home اہم خبریںراولپنڈیز نے بلآخر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

راولپنڈیز نے بلآخر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز نے بلآخر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

راولپنڈیز نے گزشتہ میچز کی نسبت شاندار بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 137 پر آل آؤٹ کردیا۔ 

یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر ڈیون کونوے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گرین نے 29 اور مارک چپمین نے 23 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، سعد مسعود، ڈائین فوسٹر نے دو دو جبکہ ڈیرل مچل، آصف آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  

راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اس کے ساتھ ہی 8 شکستوں کے بعد پی ایس ایل میں پہلی کامیابی بھی رجسٹرڈ کروالی۔

کپتان محمد رضوان نے 45، کامران غلام نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ڈیرل مچل 32 اور ڈائین فوسٹر 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا تھا کہ سارے میچ ہی اہم ہوتے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ جیسا کھیلتے آرہے ہیں ویسا ہی کھیلیں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پی ایس ایل 11 کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور مائیکو ایپ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00