Home اہم خبریںشوہر کی بےوفائی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے خاتون ٹرک کے پیچھے لٹک گئی

شوہر کی بےوفائی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے خاتون ٹرک کے پیچھے لٹک گئی

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

چین میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ رونما ہوا جس کا نتیجہ تو سامنے نہ آیا لیکن اس نے ہر دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر کی بےوفائی کا پتہ لگانے اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے خاتون اس کے ٹرک کے پیچھے لٹک کر سوار ہوگئی۔    

یہ واقعہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے علاقے مارالبی شی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے چلتے پک اپ ٹرک کے پیچھے لٹکا ہوا دیکھا گیا۔ یہ انوکھا واقعہ ٹریفک پولیس کو موٹرسائیکل سواروں کی اطلاع پر معلوم ہوا۔

ویڈیوز میں خاتون کو گاڑی کے پچھلے پر لٹکے اور سلاخوں کو پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کا شوہر کسی تعلق میں ہے، اسی لیے وہ گھر سے نکلتے وقت گاڑی کے پیچھے لٹک گئی تاکہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑ سکے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون خوش قسمت رہی کیونکہ اگر گاڑی تیز رفتاری سے چلتی یا سڑک خراب ہوتی تو اس کی جان جا سکتی تھی۔

اس واقعے پر شوہر کو 200 یوان (29 ڈالر) جرمانہ اور ڈرائیونگ ریکارڈ سے تین پوائنٹس کٹ گئے کیونکہ اس نے گاڑی روانہ کرنے سے پہلے مناسب جانچ نہیں کی تھی۔

یہ واقعہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور حکام نے اسے بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو مسائل کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے، نہ کہ خطرناک حرکات سے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00