Home اہم خبریںبرطانیہ کا ’’ہربی‘‘ دنیا کا سب سے طویل العمر خرگوش قرار

برطانیہ کا ’’ہربی‘‘ دنیا کا سب سے طویل العمر خرگوش قرار

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے ایک جوڑے کے پالتو خرگوش کو 15 سال اور 82 دن کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کا سب سے طویل العمر خرگوش قرار دیدیا گیا۔

ہربی نامی یہ لائن ہیڈ نسل (جس خرگوش کے سر اور چہرے پر شیر کی طرح بال ہوں) کا خرگوش انگلینڈ کی سرے کاؤنٹی کے رہائشی رچرڈ اور میلیسا ڈنہم کا ہے۔

اسکی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی اور اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر اسے دنیا کا سب سے طویل العمر خرگوش تسلیم کر لیا ہے۔

ڈنہم خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب وہ صرف 8 ہفتے کا تھا، تاکہ وہ ان کی مادہ خرگوش فلوپسی کا ساتھی بن سکے۔

میلیسا ڈنہم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ فلوپسی اسے بہت پسند کرتی ہے اور وہ دونوں جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ مانوس ہو گئے تھے اور 10 سال تک ایک دوسرے کے لیے وقف رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہربی جو کہ ایک بڑی پرسنالٹی کا حامل ہے اس نے اپنی متوقع عمر سے دگنی زندگی گزار لی ہے

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00