Home اہم خبریںاسلامک کونسل ناروے نے مشترکہ نصاب کا افتتاح کر دیا

اسلامک کونسل ناروے نے مشترکہ نصاب کا افتتاح کر دیا

by Admin
0 comments

— جنگ فوٹو 

اسلامک کونسل ناروے نے مشترکہ نصاب کا افتتاح کر دیا اور اس موقع پر کتاب 1 کی رونمائی بھی کی گئی۔

یہ منصوبہ ناروے میں بچوں اور نوجوانوں کی اسلامی تعلیم کے لیے ایک مشترکہ، معیاری نصاب تیار کرنے کی قومی کوشش کا حصہ ہے۔

 اسی موقع پر ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم www.irnforlag.no بھی متعارف کروایا گیا، جہاں کتابیں اور تعلیمی وسائل مساجد، اساتذہ اور والدین کے لیے دستیاب ہوں گے، یہ ناروے میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جو ملک بھر کی مساجد اور دینی اداروں میں منظم اور مشترکہ تعلیم کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

یہ منصوبہ آئمہ، ماہرینِ تعلیم اور مختلف علمی شعبوں کے افراد کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، اسے ناروے کے حالات اور مختلف عمری مراحل کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسلامک کونسل کے سربراہ صاحبزادہ محمد معصوم زبیر کا کہنا ہے کہ مشترکہ نصاب کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں ایمان، علم، اچھے اخلاق کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم معاشرتی ہم آہنگی، ذمے داری کے احساس اور مثبت شہری کردار کو فروغ دیتی ہے اور طویل مدت میں یہ منصوبہ انتہا پسندی اور معاشرتی محرومی کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

صاحبزادہ محمد معصوم زبیر نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا ناروے میں پہلا اقدام ہے جو ملک بھر کی مساجد اور دینی اداروں میں منظم اور مشترکہ تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00