Home اہم خبریںللت مودی کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر کھلاڑیوں کو حد سے زیادہ تھکانے کا الزام

للت مودی کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر کھلاڑیوں کو حد سے زیادہ تھکانے کا الزام

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین للت مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مصروف شیڈول کے باعث کھلاڑیوں کو حد سے زیادہ دباؤ کا سامنا ہے اور ان کی صحت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر بھی آئندہ افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول پر ناخوش ہیں، کئی کھلاڑی 31 مئی کو لیگ کا فائنل کھیلنے کے بعد صرف چند دنوں میں 6 جون کو ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے جس سے تیاری کا وقت کم ہو جائے گا۔

للت مودی نے کہا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں بورڈ کو کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے کیونکہ انہیں خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور ذہنی سکون کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ مالی فائدے کے بجائے کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان شبھمن گل نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ سیریز سے قبل کم از کم 2 ہفتے کی تیاری کا وقت دیا جانا چاہیے تاکہ ٹیم بہتر کارکردگی دکھا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00