Home اہم خبریںپلیئر اپنے لیے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، صاحبزادہ فرحان

پلیئر اپنے لیے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، صاحبزادہ فرحان

by Admin
0 comments

ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پلیئر اپنے لیے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ مجھے انداز ا تھا کہ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہے، اس پر کام کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انسان محنت کرے تو سب کچھ ممکن ہے، سامنے والی ٹیم کو کریڈیٹ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح اسمتھ کھیل رہے تھے تو بڑے اسکور کی امید تھی، اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔ 

فرحان نے بتایا کہ پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کیلیے گراؤنڈ میں میچ سناریو کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، سب کچھ بولرز پر نہیں ڈال سکتے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ آج کی غلطیوں کو درست کرکے اسلام آباد کے خلاف تگڑا کم بیک کریں گے۔

صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے لئے اپ ڈاؤن ہوتا رہتا ہے، پچھلے سال پی ایس ایل میرے لئے کم بیک کا راستہ بنا تھا۔

انہں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فوری بعد ریڈ بال میں گریڈ ٹو کھیلوں گا، ون ڈے کرکٹ کی تیاری کیلئے ریڈ بال کھیل رہا ہوں۔

صاحبزادہ فرحان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، ابتدائی میچز میں کراؤڈ کی کمی بہت محسوس ہوئی لیکن اب شاید عادت ہوگئی ہے، اگر کراؤڈ ہوتی تو اچھا ہوتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00