Home انٹرٹینمنٹعاصم اظہر نے ہانیہ عامر کا ہاتھ تھام لیا

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کا ہاتھ تھام لیا

by Admin
0 comments

— اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف شوبز شخصیات عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں سے دنوں فنکاروں کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، یہ دونوں مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتی دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔

اس وقت دونوں امریکا میں موجود ہیں، جہاں عاصم اظہر اپنے کنسرٹس میں پرفارم کر رہے ہیں جبکہ ہانیہ عامر بھی ان تقریبات میں شریک ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب عاصم اظہر نے اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران مختصر طور پر ہانیہ عامر کا ہاتھ تھاما۔

اس منظر کو مداحوں نے فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کر لیا، جس کے بعد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

دونوں فنکار سفید لباس میں ہم آہنگ انداز میں نظر آئے، جبکہ ہانیہ عامر نے سرخ ماسک کے ذریعے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کئی مداح اس جوڑی کو پسند کرتے ہوئے ان کی شادی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین نے اس لمحے کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔

دوسری جانب کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر عاصم اظہر کے امریکا میں ہونے والے مزید کنسرٹس میں بھی شرکت کریں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00