Home اہم خبریں55 سالہ ارب پتی خاتون کی 25 سالہ ماڈل سے شادی

55 سالہ ارب پتی خاتون کی 25 سالہ ماڈل سے شادی

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

چین میں 55 سالہ ارب پتی خاتون کی 25 سالہ ماڈل سے ہونے والی شادی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  یو وین ہونگ نامی امیر خاتون نے اپنی کمپنی کے لیے کام کرنے والے 25 سالہ ماڈل سے شادی کر لی اور اسے 2 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بھی تحفے میں دیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معمولی خاندان سے تعلق رکھنے والی یو وین ہونگ نے اپنے والد کی موت کے بعد 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا، سخت محنت اور عزم کے ساتھ اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا، پھر 2004ء میں ہانگ کانگ سے باقاعدہ کاروباری دنیا میں قدم رکھا اور ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر اُبھر کر سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق یو وین ہونگ 45 سال کی عمر میں بھی ایک 25 سالہ ماڈل کے ساتھ تعلقات میں رہ چکی ہیں اور اب 55 سال کی عمر میں اُنہوں نے اپنی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کرنے والے رین رین نامی ایک 25 سالہ شخص سے شادی کر لی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑی کی ملاقات 2025ء میں ہوئی اور کم ہی عرصے میں ان کا رشتہ مضبوط ہو گیا، خاتون رین رین کو اکثر مہنگے تحائف اور رقم بھیجتی تھیں، مہنگے تحائف میں مرسڈیز جیسی لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ نے مارچ 2025ء میں رین رین سے شادی کی، شادی کے بعد اُنہوں نے اپنے شوہر کو 50 ملین یوآن مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے، جن میں نقدی رقم، جائیداد اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00