Home اہم خبریںفی یونٹ 27 پیسے اضافے کا امکان

فی یونٹ 27 پیسے اضافے کا امکان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 99 پیسے مقرر کیا گیا تھا تاہم اصل لاگت بڑھ کر 8 روپے 26 پیسے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں پانی سے 23.55 فیصد، مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.80 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ 

اسی طرح فرنس آئل سے 1.02 فیصد، مقامی گیس سے 11.34 فیصد اور جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔

قابلِ تجدید ذرائع میں ہوا سے 3.46 فیصد جبکہ سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

واضح رہے کہ  یہ درخواست مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس پر 28 اپریل کو سماعت ہو گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00