Home اہم خبریںایرانی وزیرِ خارجہ امریکی وفد سے ملیں گے یا نہیں؟

ایرانی وزیرِ خارجہ امریکی وفد سے ملیں گے یا نہیں؟

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہو جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کا فی الحال قیام کا ارادہ نہیں، عباس عراقچی وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورے پر جائیں گے۔

اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ غریب آبادی اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران مختلف تجاویز پر ایران کا باضابطہ جواب پیش کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے دیا گیا یہ جواب جامع نوعیت کا ہے اور اس میں تہران کے تمام اہم تحفظات اور غور و فکر شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00