Home اہم خبریںاغوا کا ڈرامہ رچا کر انفلوئنسر نے شوہر کو تشدد نشانہ بنوادیا

اغوا کا ڈرامہ رچا کر انفلوئنسر نے شوہر کو تشدد نشانہ بنوادیا

by Admin
0 comments
مونیکی فراگا – فوٹو: فائل

برازیل سے تعلق رکھنے والی ایک انفلوئنسر نے ویوز حاصل کرنے کی کوشش میں خود کو ’اغوا‘ کروالیا۔ 

شمالی برازیل میں گزشتہ برس انفلوئنسر مونیکی فراگا اور ان کے شوہر پر تین مسلح افراد نے حملہ کیا اور ساتھ لے گئے۔

تاہم دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد انفلوئنسر نے اپنے فالوورز بڑھانے کی کوشش میں ان کی ہمدردی بٹورنے کےلیے بتایا کہ انہیں اور ان کے شوہر کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ 

ابتدائی طور پر مونیکی نے دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کے شوہر کو جنگل میں لے جا کر تاوان ادا کرنے پر مجبور کیا گیا۔ 

تاہم پولیس تحقیقات نے حیران کن انکشافات سامنے آئے، پولیس نے فون ریکارڈز اور شواہد کی بنیاد پر بتایا کہ یہ اغوا دراصل مونیکی اور ایک مبینہ اغوا کار کے درمیان رچایا گیا منصوبہ تھا۔

تحقیقات کے مطابق مونیکی کا شوہر اس منصوبے سے لاعلم تھا اور اصل متاثرہ شخص وہی تھا، جسے اغوا کے دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تقریباً ایک سال بعد، 25 مارچ 2026 کو مونیکی فراگا کو بلیک میلنگ، جعلسازی اور جھوٹی پولیس رپورٹ درج کروانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مونیکی کے تین مبینہ ساتھیوں میں سے ایک پہلے ہی گرفتار ہے، ایک کی موت ہو چکی ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00