Home انٹرٹینمنٹ’کھل نائیک واپس آرہا ہے‘، سنجے دت نے اعلان کردیا

’کھل نائیک واپس آرہا ہے‘، سنجے دت نے اعلان کردیا

by Admin
0 comments

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کھل نائیک‘ کے تین دہائیوں بعد اداکار سنجے دت نے اپنے مشہور کردار ’بلو‘ کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ اداکار نے بتایا کہ نیا پراجیکٹ اصل فلم کی وراثت کو ایک نئے اور جدید انداز میں پیش کرے گا۔

1993 میں ریلیز ہونے والی کھل نائیک نے بالی ووڈ میں ایک سنگِ میل قائم کیا تھا اور اس کے منفی کردار کو فلمی تاریخ کا یادگار حصہ بنا دیا تھا۔ اب سنجے دت اس کردار کو ’کھل جائیک ریٹرنز‘ کے نام سے دوبارہ پردے پر لا رہے ہیں، جسے وہ براہِ راست سیکوئل کے بجائے ایک ’نیا تاثر‘ قرار دیتے ہیں۔

سنجے دت نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی جھلک شیئر کی، جس میں وہ سخت اور پُرجوش انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا، ’ہر کہانی کا ایک وقت ہوتا ہے اور اس کا وقت آ گیا ہے۔ کھل نائیک ریٹرنز۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’یہ خیال انہیں جیل کے دنوں میں آیا، جب انہوں نے ساتھی قیدیوں سے پوچھا کہ کیا وہ یہ کہانی دوبارہ دیکھنا چاہیں گے؟ تقریباً 4 ہزار قیدیوں نے مثبت جواب دیا اور اپنی رائے تحریری طور پر دی۔‘

بعدازاں سنجے دت نے یہ آئیڈیا فلم کے اصل ڈائریکٹر سبھاش گھئی سے شیئر کیا، جنہوں نے اسے اداکار کی ’اندرونی خواہش اور جذبے‘ کا عکس قرار دیا اور کہا کہ ’کھل نائیک‘ تفریحی دنیا کا لیجنڈ ہے۔

خیال رہے کہ 1993 کی اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ جیکی شروف اور مادھوری ڈکشٹ نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم 1990 کی دہائی کی سب سے اثر انگیز فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00