Home اہم خبریںمارکیٹ اور شاپنگ مال 8 بجے بند ہوں گے، شہر میں ٹرانسپورٹ کو داخلے کی بھی اجازت

مارکیٹ اور شاپنگ مال 8 بجے بند ہوں گے، شہر میں ٹرانسپورٹ کو داخلے کی بھی اجازت

by Admin
0 comments

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم مارکیٹ اور شاپنگ مالز 8 بجے بند ہوں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے سوا تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے ہیں، فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ہائیکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، ہائیکنگ کے شوقین افراد کل سے مارگلہ ٹریلز پر جاسکیں گے، دامن کوہ سمیت تمام پارکس بھی پبلک کے لیے کھول دیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں  مارکیٹ اور شاپنگ مال 8 بجے بند ہوں گے،  میڈیکل اسٹورز، اسپتال ، پیٹرول پمپس اور دودھ دہی کی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، تمام ریستورنٹ ، فوڈ آوٹ لیٹ، تندور 10بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے / ہوم ڈلیوری سروس کی اجازت ہوگی۔

گروسری اسٹور، گوشت کی دکانیں رات 10بجے بند ہوں گی، ٹیک اوے/ ہوم ڈیلیوری سروس کی اجازت ہوگی، پھل سبزی کی دکانیں، بیکریاں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، ٹیک اوے / ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شادی ہال، مارکیز اوردوسرے کمرشل مقامات رات دس بجے تک کھلے رہیں گے، تمام کھیلوں کے مقامات ، کلب اور جمنازیم رات 10 بجے بند ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00