Home اہم خبریںآئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا، منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا، منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

by Admin
0 comments

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔

 واشنگٹن میں سِٹی میکرو فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران حالیہ تاریخ کے بڑے ترین سپلائی شاکس میں سے ایک ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ موجودہ بحران سے حاصل ہونے والا سبق پیٹرولیم ذخائر کی تعمیر ہے، قابلِ تجدید توانائی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی مالی معاونت پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا اور پاکستان کے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے اجراء کی تصدیق کی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں کو اقتصادی حکمتِ عملی پر بریفنگ بھی دی۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ حجم میں اضافہ ہوا ہے، لیڈ منیجرز کے انتخاب کے لیے ریکویسٹ فار پروپوزلز 3 شعبوں میں جاری کی جا رہی ہیں، جن میں یورو بانڈز، اسلامی سکوک اور ڈالر میں سیٹل ہونے والا روپے سے منسلک بانڈ شامل ہے، پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا ہدف مئی مقرر کیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00