Home اہم خبریںبمرا نے اگر میچز جتوائے ہیں تو شاہین و حارث نے بھی جتوائے ہوئے ہیں: اسامہ میر

بمرا نے اگر میچز جتوائے ہیں تو شاہین و حارث نے بھی جتوائے ہوئے ہیں: اسامہ میر

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

لاہور قلندرز کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ جسپریت بمرا نے اگر میچز جتوائے ہیں تو شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بھی میچز جتوائے ہوئے ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ میر کا کہنا تھا کہ ہم میچ ٹو میچ چل رہے ہیں، ہم نے بہترین کرنا ہے اور جیتنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ بہترین پرفارمنس دوں اور ٹیم کے لیے اچھا کروں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، ہم آج جیتے ہیں اور اگلا میچ بھی جیتنے کے لیے جائیں گے۔

قلندرز کے اسپنر نے کہا کہ کراچی میں اسپنرز کو مدد مل رہی تھی یہاں بیٹرز کے لئے چیزیں آسان ہیں، پچز فلیٹ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھکے کے اوپر کوئی خوش نہیں ہوتا، سکندر رضا کی توقع پر پورا نہیں اترا اس لیے غصہ آیا۔ سکندر رضا سینئر کھلاڑی ہیں ان کے ہونے کا فائدہ ہوتا ہے۔

اسامہ میر کا کہنا تھا کہ میں نے چھکا لگنے کے بعد اچھا کم بیک کیا، ایک اچھے میچ پر ہم تعریف کرتے ہیں اور ایک برا میچ جاتا ہے تو سب تنقید کرتے ہیں یہ پاکستان میں چلتا ہے۔

اسامہ میر نے کہا کہ ریویوز لے کر لاہور قلندرز سب کو حیران کرنے کی کوشش رہی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00