Home اہم خبریںایرانی وزیرخارجہ اور ان کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

ایرانی وزیرخارجہ اور ان کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

by Admin
0 comments

فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے بیان میں  وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ایرانی وفد نے مذاکرات سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا وزیراعظم ہاؤس میں خیر مقدم کیا، ایرانی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقات کے دوران دوسرے سینئر حکام بھی موجود تھے، وزیراعظم نے خطے اور اس کے باہر امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00