ترجمان کراچی واٹر کار پوریشن نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی کے بیک پریشر کے باعث دو لائنوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرمین کیبل میں فالٹ آیا۔ فالٹ کے باوجود 22 میں سے 18 پمپنگ موٹرز پر بجلی کی فراہمی جاری رہی۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے باقی چار پمپنگ موٹرز پر بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔