Home انٹرٹینمنٹشاہ رخ خان نے ’دردِ ڈسکو‘ گانے کی پیشکش کی تھی: علی ظفر کا انکشاف

شاہ رخ خان نے ’دردِ ڈسکو‘ گانے کی پیشکش کی تھی: علی ظفر کا انکشاف

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انہیں اپنی فلم کے لیے مشہور گانا گانے کی پیشکش کی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں علی ظفر نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے میرا گانا سن رے سجنیا سننے کے بعد مجھے اپنی فلم کے گانے دردِ ڈسکو کے لیے منتخب کرنا چاہا تھا، شاہ رخ خان نے میرے کام کو سراہتے ہوئے خود یہ پیشکش کی تھی۔

علی ظفر نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ میں اُن کا گانا درد ڈسکو گاؤں، یہ اُن کی فلم کا گانا تھا، وہی جس میں سکس پیک وغیرہ والا سین تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں بھارت میں موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے شیڈول کے مسائل کے باعث یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔

یاد رہے کہ یہ گانا دردِ ڈسکو 2007ء کی فلم اوم شانتی اوم میں شامل کیا گیا تھا، جو باکس آفس پر بڑی کامیاب فلم ثابت ہوئی، جبکہ یہ گانا معروف گلوکار سکھویندر سنگھ نے گایا تھا اور اس کی موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00