Home اہم خبریںپاکستانی سی فیررز کی تربیت و سرٹیفکیشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستانی سی فیررز کی تربیت و سرٹیفکیشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

ناروے میں پاکستانی سی فیررز (جہاز رانی) کی تربیت اور سرٹیفیکیشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ناروے میں پاکستانی سفارت خانے اور میری ٹائم اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سی فیرر ناروے کے پرچم بردار جہازوں پر خدمات انجام دے سکیں گے، معاہدے سے بحری شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان اور ناروے کے درمیان میری ٹائم تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ عالمی شپنگ انڈسٹری میں پاکستانی افرادی قوت کےلیے اہم سنگِ میل ہے، جس سے جدید بحری طریقہ کار کا عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سی فیررز کے لیے پیشہ وارانہ ترقی کی راہ ہموار ہو گی، بحری تربیتی اداروں کی بہتری اور عالمی کنونشنز پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00