Home اہم خبریںپاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

by Admin
0 comments
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں میکرو استحکام ہے۔

اسلام آباد میں ای یو پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کی اُمید ہے، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہماری ترسیلات مارچ میں 3.8 ارب ڈالر رہیں، روشن ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے، مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 260 ملین ڈالر آئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپریل میں پاکستان نے بھاری بیرونی ادائیگیاں کیں، 75 کروڑ ڈالرز کا یورو بانڈ جاری کیا، مئی کے وسط میں 25 کروڑ ڈالرز کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا پلان ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالرز ہو جائیں گے۔ زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہوں گے.

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف ہر 2 ہفتے بعد اس پر اجلاس کرتے ہیں، ٹیرف اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیرف رجیم، کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی گئی ہے، پہلے سال خام مال اور درمیانی اشیاء پر ڈیوٹیز میں کمی آئی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضے میں کمی لائی جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00