Home اہم خبریںگہری سانس لینے کی عادت ذہنی سکون و بہتر صحت کا آسان حل قرار

گہری سانس لینے کی عادت ذہنی سکون و بہتر صحت کا آسان حل قرار

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

ماہرینِ صحت کے مطابق گہری سانس لینا ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ ہے جو ناصرف ذہنی سکون فراہم کرتا ہے بلکہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق یہ عمل جسم میں کئی مثبت تبدیلیاں لاتا ہے جس میں مدافعتی نظام کی مضبوطی اور نظامِ ہاضمہ کی بہتری شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گہری سانس لینے سے ذہنی دباؤ اور بے چینی میں کمی آتی ہے، جب انسان تناؤ کا شکار ہوتا ہے تو گہری سانس لینا پیراسیمپیتھٹک نروس سسٹم کو متحرک کرتا ہے، جو جسم کو پُرسکون بناتا ہے اور فائٹ یا فلائٹ ردِعمل کو کم کرتا ہے۔

اس عمل سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، دل کی دھڑکن متوازن ہوتی ہے اور سکون کا احساس بڑھتا ہے۔

گہری سانس ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے، یہ ذہن کو آرام دیتی ہے اور توجہ میں اضافہ کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کام کا دباؤ زیادہ ہو یا انسان بے چینی محسوس کر رہا ہو۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے اور سفید خون کے خلیات میں اضافہ کر سکتا ہے، جو جسم کو بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بھی یہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے پھیپھڑے زیادہ پھیلتے ہیں اور آکسیجن کا حصول بہتر ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ گہری سانس بہتر نیند میں بھی مددگار ہے، جو افراد نیند کے مسائل کا شکار ہیں، وہ سونے سے پہلے اس مشق کے ذریعے جسم کو پرسکون بنا سکتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ عمل نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے، کیونکہ تناؤ ہاضمے کو سست کر دیتا ہے جبکہ گہری سانس جسم کو آرام دے کر ہاضمے کے عمل کو بہتر کرتی ہے۔

گہری سانس لینے کے لیے ماہرین سادہ طریقہ تجویز کرتے ہیں، جیسے کہ آرام دہ حالت میں بیٹھیں یا لیٹ جائیں، کندھوں کو ڈھیلا رکھیں، ناک کے ذریعے آہستہ اور گہری سانس لیں، چند لمحے روکیں اور پھر منہ کے ذریعے آہستہ سانس خارج کر دیں، اس عمل کو چند منٹ تک دہرایا جا سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00