Home اہم خبریںبولٹن میں بھی بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں جاری

بولٹن میں بھی بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں جاری

by Admin
0 comments

بولٹن ٹاؤن ہال — فائل فوٹو

برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح بولٹن میں بھی بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بولٹن برطانیہ کا سب سے بڑا ٹاؤن ہے جس کے 20 وارڈز ہیں اور ہر وارڈ میں 3 کونسلرز کو منتخب کیا جاتا ہے، ان انتخابات میں بہت کم وقت باقی ہے لیکن اس کے باوجود بارو کے وارڈز کی تمام 60 نشستیں پول میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

بولٹن کونسل کے ہر وارڈ میں کونسلر کے عہدوں کے لیے کل 113 امیدوار کھڑے ہیں، انتخابات 7 مئی بروز جمعرات صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک پورے ملک میں اسی طرح کے ووٹوں کے ساتھ ہوں گے۔

کنزرویٹو پارٹی، لیبر پارٹی، لبرل ڈیمو کریٹس اور ریفارم / بولٹن فار چینج کے امیدوار ہر وارڈ سے مقابلہ کریں گے۔

گرین پارٹی ہر ایک وارڈ میں جیت کے لیے لڑے گی جبکہ ان کے ساتھ 2 ناردرن ہارٹ اور 5 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

حکومت نے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بوگس ووٹ روکنے کے لیے گزشتہ سال سے ایک نئی پالیسی واضح کی تھی، اس کے علاوہ ووٹرز کو ایک بار پھر بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے کی صورت میں ووٹر کی شناخت کی ضرورت بھی شامل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00