Home اہم خبریںجسٹس بابر ستار، جسٹس محسن کیانی، جسٹس ثمن رفعت کے تبادلے کی منظوری

جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن کیانی، جسٹس ثمن رفعت کے تبادلے کی منظوری

by Admin
0 comments
جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن کیانی۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستار کا تبادلہ پشاور ہائی کورٹ، جسٹس محسن کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ سندھ ہائی کورٹ کرنے کی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن نے ججز کے تبادلوں کے فیصلے کثرت رائے سے کیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے تبادلوں کی منظوری دی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججز کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کی لاہور ہائی کورٹ تبادلے، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ تبادلے اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00