Home اہم خبریںامریکی ویزا قوانین میں تبدیلی، 2 نئے سوالات شامل، درخواست مسترد ہونے کا امکان

امریکی ویزا قوانین میں تبدیلی، 2 نئے سوالات شامل، درخواست مسترد ہونے کا امکان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان کے لیے قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے 2 نئے سوالات شامل کر دیے، جن کا مقصد یہ تصدیق کرنا ہے کہ درخواست گزار اپنے ملک واپس جانے سے خوفزدہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار دی گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ ویزا انٹرویو کے دوران تمام درخواست دہندگان سے 2 نئے سوالات پوچھے جائیں گے، کیا آپ کو اپنے ملک میں کسی نقصان یا بدسلوکی کا سامنا رہا ہے؟ کیا آپ کو اپنے ملک واپس جانے پر کسی نقصان یا بدسلوکی کا خوف ہے؟

حکام کے مطابق اگر کوئی درخواست گزار ان سوالات کے جواب میں ہاں کہتا ہے یا جواب دینے سے گریز کرتا ہے تو اس کا عارضی ویزا مسترد کیے جانے کا امکان یقینی ہو گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکام کے مطابق بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری امریکا میں پناہ لینے کے دعوے کر رہے ہیں۔

نئی پالیسی کا اطلاق تمام نان امیگرینٹ ویزا کیٹیگریز پر ہو گا جن میں سیاحتی، تعلیمی، ایچ ون بی، ٹیک ورکرز، زرعی مزدور اور کاروباری افراد شامل ہیں۔

محکمۂ خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں ان کیٹیگریز میں تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ ویزے جاری کیے گئے، تاہم قانونی ماہرین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصول حقیقی پناہ کے متلاشی افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، نئی پالیسی ایسے افراد کو بھی روک سکتی ہے جو گھریلو تشدد، صحافتی دھمکیوں یا مذہبی بنیادوں پر ظلم و ستم کا شکار ہوں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی قوانین اور 1951ء کے ریفیوجی کنونشن کے تحت پناہ کے حقوق کسی فرد کے داخلے کے طریقہ کار یا ویزا انٹرویو میں دیے گئے بیان پر منحصر نہیں ہوتے، تاہم نئی پالیسی ان قانونی تحفظات کو نظر انداز کرنے کے مترادف قرار دی جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00