Home اہم خبریںبر وقت شادی کرنا زندگی کے توازن کیلئے اہم ہے: مہر النساء اقبال

بر وقت شادی کرنا زندگی کے توازن کیلئے اہم ہے: مہر النساء اقبال

by Admin
0 comments

مہر النساء اقبال— فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہر النساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو شادی کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے اہم فیصلے مناسب وقت پر کرنا نہایت ضروری ہوتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل عشقیہ اور میرے بن جاؤ سے شہرت حاصل کرنے والی مہر النساء اقبال حال ہی میں ایک پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کم عمری میں شادی کے اپنے تجربے پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بر وقت شادی کرنا زندگی کے توازن کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کام زندگی کے مناسب مرحلے پر ہونا چاہیے، جلدی شادی کرنا اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وقت کے ساتھ انسان کی سوچ، ترجیحات اور معیار بدل جاتے ہیں، جس کے باعث بعد میں شادی کا فیصلہ مشکل ہو سکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور گھریلو زندگی کو بیک وقت کامیابی سے چلایا جا سکتا ہے اور وقت کے ساتھ چیزیں بہتر ہو جاتی ہیں۔

مہر النساء اقبال کا کہنا ہے کہ شادی کے حوالے سے توقعات کو حقیقت پسندانہ بنانا ضروری ہے، میری اپنی بھی بہت سی توقعات تھیں لیکن ایک کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے انسان کو اپنی توقعات کم کرنا پڑتی ہیں اور قربانیاں دینی ہوتی ہیں، بہت سی چیزوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے اور یہی ایک مضبوط گھر کی بنیاد بنتی ہے، اگر ایسا نہ کیا جائے تو رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے نوجوان خواتین، خصوصاً شوبز سے وابستہ لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے سوچ سمجھ کر اور مناسب وقت پر کریں تاکہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00