امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ لبنان پر صرف سرجیکل حملے کریں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ لبنان کے خلاف مکمل جنگ سے گریز کرنا چاہیے۔
قبل ازیں امریکی خلابازوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی فضائیہ کو تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ کردیے ہیں، ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی ہے۔