امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر شدید اور تیز حملوں کی نئی لہر کا منصوبہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد مذاکرات میں تعطل ختم کرنا یا جنگ کے مکمل خاتمے سے پہلے ایران کو آخری فیصلہ کن ضرب لگانا ہوسکتا ہے۔
حملوں میں ایران کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ایک اور منصوبہ آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر قبضہ کرنے کا بھی ہے تاکہ اسے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولا جاسکے۔
امریکی فوجی حکام آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا، نقشے میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔