Home اہم خبریںامریکی ایوانِ نمائندگان نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کا بل منظور کر لیا

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کا بل منظور کر لیا

by Admin
0 comments

فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کا بل منظور کر لیا، جس کے بعد 75 روز سے جاری شٹ ڈاؤن ختم ہونے جا رہا ہے۔

اس بل میں ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن سمیت اہم اداروں کی بحالی شامل ہے، جس کا مقصد تقریباً 11 ہفتوں سےجاری جزوی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنا ہے، یہ بل اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کیلئے بھیج دیا گیا ہے، صدر کی جانب سے  آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ فیصلہ کئی ہفتوں تک جاری ریپبلکن جماعت کے اندرونی اختلافات کے بعد سامنے آیا۔ ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کو اپنی جماعت کے معتدل ارکان کی بغاوت کا سامنا تھا، جس کے بعد پارٹی قیادت کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

ایوانِ نمائندگان نے بل کو وائس ووٹ کے ذریعے منظور کیا، جس میں وفاقی امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں کے لیے کوئی نئی رقم شامل نہیں، جسے ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ کا بل وائس ووٹ کے ذریعے منظور کیا گیا، بل کا مقصد ہوم لینڈ سیکیورٹی اداروں کو فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00