Home اہم خبریںپاکستان کے محنت کشں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز

پاکستان کے محنت کشں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز

by Admin
0 comments

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آج اقوام عالم کیساتھ ہم آواز ہو کر یوم مزدور منارہا ہے۔

عالمی یوم مزدور یکم مئی 2026 پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے محنت کشں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقات کی قربانی زندگی کو رواں دواں رکھتی ہے، معاشرے کے یہی بےلوث جفاکش سب سے بڑے اعزاز کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزدور اور ہنرمند افراد اندرون و بیرون ملک ہماری قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندرپار ہمارے لاکھوں محنت کش قومی صلاحیت اور ملکی اساس کے سفیر ہیں، ان کی قابلیت اور محنت سے کمائی گئی ایک ایک پائی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانی ملکی معاشی استحکام میں قیمتی زرمبادلہ کی صورت اپنا حصہ ڈالتے ہیں، ہنرمندی، پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت جامع حکمت عملی بنائی ہے، بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے تربیت، زبانوں پر عبور اور سرٹیفیکیشن یقینی بنا رہے ہیں۔

قومی ادارے بشمول ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں، آج کے دن تجدید عہد کریں کہ سب مل کر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00