Home اہم خبریںبارشوں سے عراق کے قدیم دلدلی علاقے دوبارہ زندہ: تصویری رپورٹ

بارشوں سے عراق کے قدیم دلدلی علاقے دوبارہ زندہ: تصویری رپورٹ

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

عراق کے جنوبی دلدلی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد زندگی کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ 

طویل خشک سالی سے متاثر حویظہ کے دلدلی میدان اب دوبارہ پانی سے بھرنے لگے ہیں۔

دریائے دجلہ اور فرات کے درمیان واقع یہ علاقے ہزاروں سال پرانے ماحولیاتی نظام کا حصہ ہیں، جو اب سر سبز ہوتے جا رہے ہیں۔

—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

پانی کی واپسی سے مویشی، پرندے اور آبی حیات بھی دوبارہ نظر آنے لگی ہے۔

—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا 

مقامی ماہی گیر کاظم قاصد نے الجزیرہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پانی کے ساتھ زندگی بھی لوٹ آئے گی اور لوگوں کا مستقبل بہتر ہو گا۔

—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

عراق کی وزارتِ پانی کے مطابق دجلہ کے ذخائر تقریباً بھر چکے ہیں جبکہ اگر شام سے پانی چھوڑا گیا تو فرات میں بھی سطح مزید بلند ہو گی۔

—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت تقریباً 85 فیصد دلدلی علاقہ زیرِ آب آ چکا ہے جس سے امید ہے کہ گرمیوں میں درجۂ حرارت 50 تک پہنچنے کے باوجود یہ علاقے خشک نہیں ہوں گے۔

—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00