Home اہم خبریںامریکا اور جرمنی کے درمیان ایران جنگ پر کشیدگی

امریکا اور جرمنی کے درمیان ایران جنگ پر کشیدگی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرک مَرز پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِنہیں ایران جنگ پر بات کرنے کے بجائے یورپ اور یوکرین کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دنیا کو زیادہ محفوظ بنا رہی ہے جبکہ مَرز نے اس جنگ کی حکمت عملی پر سوال اٹھایا تھا اور خبردار کیا تھا کہ ایسے تنازعات میں داخل ہونا آسان لیکن نکلنا مشکل ہوتا ہے۔

دوسری جانب امریکا جرمنی میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر غور کر رہا ہے جس پر برلن نے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال کے لیے تیار ہے تاہم نیٹو تعاون جاری رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اختلافات اس وقت سامنے آئے تھے جب جرمنی نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امریکی پالیسی پر تنقید کی تھی۔

عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور یورپ کے درمیان یہ کشیدگی ایران جنگ کے باعث بڑھ رہی ہے جبکہ ٹرمپ نیٹو پر بھی تنقید کر رہے ہیں کہ وہ اس جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہو رہا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00