Home اہم خبریںبی آئی ایس پی غریب کا چولہا جلاتا ہے، جماعت اسلامی کی سیاست صرف جذبات بھڑکاتی ہے، سعدیہ جاوید

بی آئی ایس پی غریب کا چولہا جلاتا ہے، جماعت اسلامی کی سیاست صرف جذبات بھڑکاتی ہے، سعدیہ جاوید

by Admin
0 comments

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید : فائل فوٹو 

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بی آئی ایس پی غریب کا چولہا جلاتا ہے، جماعت اسلامی کی سیاست صرف جذبات بھڑکاتی ہے۔

اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ حافظ صاحب! فوٹو سیشن اور دھرنا سیاست سے مزدور کا پیٹ نہیں بھرتا، تنقید برائے تنقید کے بجائے حافظ نعیم بتائیں کہ ان کی جماعت نے مزدوروں کے لیے عملی طور پر کیا کیا؟

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بی آئی ایس پی پر انگلی اٹھانا لاکھوں مستحق خواتین کی توہین ہے، سیاسی بیروزگاری کا شکار حافظ نعیم عوامی منصوبوں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مزدور جانتے ہیں کہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون صرف سرخیاں بنانے کا ماہر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00