Home اہم خبریںکیا بابراعظم بطور کپتان پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھاسکیں گے؟

کیا بابراعظم بطور کپتان پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھاسکیں گے؟

by Admin
0 comments

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کے لیے بطور کپتان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹرافی جیتنے کا پہلا اور سنہری موقع ہے۔

ان کی قیادت میں پشاور زلمی پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر 2022ء میں کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں شامل ہوئے تھے۔

2016ء میں بابر اعظم نے پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلا تھا، جہاں انہیں صرف 2 میچ کھیلنے کا موقع مل سکا تھا۔ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کا بابر اعظم حصہ نہ تھے۔

2017ء سے 2021ء تک بابر اعظم کراچی کنگز کا حصہ رہے، 2020ء میں کراچی کنگز نے عماد وسیم کی قیادت میں لاہور قلندرزکو نیشنل اسٹیڈیم میں شکست دے کر چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فاتح کراچی کنگز کے لیے بابر اعظم نے 2020ء میں 11 میچوں میں 132 اعشاریہ 53 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے 554 رنز بنائے تھے۔

حالیہ پی ایس ایل میں بابراعظم عمدہ فارم میں ہیں، 10میچوں میں 146 اعشاریہ 26 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00