Home اہم خبریںغزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کے دو کارکنوں کو اسرائیل نے روک لیا

غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کے دو کارکنوں کو اسرائیل نے روک لیا

by Admin
0 comments

فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کے دو کارکنوں کو اسرائیلی فورسز نے روک لیا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘  کے نام سے جانے جانے والے قافلے کی کشتیوں کو بین الاقوامی پانیوں میں روکا گیا ہے۔ بعدازاں دو کارکنوں ہسپانوی شہری سیف ابو کشک اور برازیل سے تعلق رکھنے والے تھیاغو اویلا کو اسرائیل لے جایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا سکے۔

وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ دونوں کارکن حماس سے رابطہ رکھنے والی تنظیم سے وابستہ ہیں، جس پر امریکا نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00